پاک انگلینڈ خواتین میچ، پی ٹی آئی اور فلسطینی پرچموں پر پابندی

May 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین کے حوالے سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے تیسرے میچ کے موقع پر یارک شائر کاؤنٹی نے فلسطین اور پی ٹی آئی کے جھنڈوں کے ساتھ گراؤنڈ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی۔ تماشائیوں کو صرف پاکستان اور انگلینڈ کے پرچم لے جانے کی اجازت تھی۔ اس حوالے سے داخلی دروازوں وارننگ جاری کردی تھی اور تصاویر بھی آویزاں کردی گئی تھیں۔ ڈبلن میں پاکستان آئرلینڈ سیریز میں شاہین آفریدی کے ساتھ افغان تماشائی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا۔ پاکستان آئرلینڈ سیریز میں بھی تماشائیوں سے پی ٹی آئی کے جھنڈے بھی انتظامیہ نے واپس لے لیے تھے۔