صدر کراچی باسکٹ بال معطل، کوچز پر پابندی

May 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے قومی ٹیم کی تیاری کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔ اسلام آباد میں جنرل کونسل اجلاس میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کوچ ظفر اقبال اور زین العابدین پر تین سال کی پابندی عائد کردی ہے ، ان پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، فیصلے پر اعتراض پر کراچی کے صدر غلام محمد خان کو معطل کردیا گیا، کراچی کے کلبوں کی اسکروٹنی کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر مزید پلیئرز پر قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے اور پابندیاں لگائی گئیں۔