قومی ٹیم سے متعلق سابق چیئرمین خالد محمود کا بیان غیر ذمہ دارانہ، پی سی بی

May 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق پی سی بی چیئرمین خالد محمودکی پاکستان ٹیم پر تنقید پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔بورڈ کے مطابق یہ تبصرے ایک اہم وقت پر آئے ہیں جب قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے بعد اسے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے ، جب پوری قوم ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے، خالد محمود نے توجہ حاصل کرنے کے مقصد سے غیر ذمہ دارانہ تبصرے کیے ہیں۔ ان کے تبصرے مایوس کن اور حوصلہ شکن ہیں اور واضح طور پر کرکٹ کی معلومات سے لاعلمی ظاہر کرتے ہیں۔کسی بنیاد کے بغیر کہہ دینا کے ورلڈکپ میں ٹیم کا کوئی چانس نہیں، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کی گئی تیاریوں اورنئےٹیلنٹ کو نظر انداز کرنا ہے۔بطور سابق چیئرمین ان سے حوصلہ افزائی کی توقع رکھی جاتی ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب کسی سابق چیئرمین کے انٹر ویو پر پی سی بی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔