گیس کمپنی کی ٹاسک فورس کی کارروائی ایک شخص گرفتار‘ میٹر اور پائپ برآمد

May 19, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے کارروائی کر تے ہوئے ایک شخص کو گر فتار کر کے 2 جعلی میٹر اورپائپ تحویل میں لے لئے۔ ترجمان سو ئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس چوری کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے کوئٹہ کے ایکوا ہائجین آر او پلانٹ پر چھاپہ مار کر اعظم نا می شخص کو گرفتار کر کے 2 جعلی میٹر ،پائپ ودیگر سامان تحویل میں لے لیا ، ترجمان کے مطابق ملزم چوری کی گیس سے پلاسٹک کی بوتلیں بنانے والی فیکٹری اور آر او پلانٹ چلا رہا تھا،فیکٹری اور ایکوا ہائجین آر او پلانٹ کے مالک پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔