سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل استعمال کررہے ہیں‘ کمشنر کوئٹہ

May 19, 2024

کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر شہر بھر میں صفائی مہم تیزی سے جاری ہے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں کوئٹہ میں صفائی مہم کے تحت اب 150000 ٹن کچرہ صاف کر دیا گیا ہے ۔