دکانوں کا معاوضہ فی الفور ادا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،تاجر میران شاہ

May 09, 2024

پشاور(لیڈی رپورٹر) میران شاہ کی تاجر برادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں مسمار ہونیوالی دکانوں کا معاوضہ فلفور ادا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،خیبر پختونخوا کی بیورکریسی کو لگام دیں ہم تاجر برادری کے معاوضوں میں کسی کی شرکت داری نہیں مانتے تمام رجسٹرڈ تاجر برادری کی معاوضوں کو بلا تفریق نمبر وار ادائیگی شروع کی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینگے پشاور پریس کلب میں میران شاہ تاجر برادری کمیٹی ممبران چئیرمین ثناء اللہ ھمزونی اور ملک شیر ولی خان نے دیگر دکانداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران مارکیٹوں کو چھوڑا،تین سال بعد واپس گئے تو بازار مسمار ہوچکا تھا،اینٹیں اور ملبہ تک موجود نہیں تھا،چھ ہزار 969 سے زائد تاجروں کی دکانیں مسمار کی گئی۔