طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ

May 09, 2024

پشاور (لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج پشاور کے طلباء نے فیسو میں اضافے کے خلاف اسمبلی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں بڑی تعداد میں طلباء نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ طلباء نے خیبر روڈ کو جزوی طور پر ٹریفک کیلئے بھی بند کیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی مظاہرین نے کالج انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیسوں میں آئےروز اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی صورت منظور نہیں ہے