معاون خصوصی عبدالکریم سے صرافہ زرگران کے نمائندہ وفد کی ملاقات

May 09, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر سے بدھ کے روز پشاور میں صرافہ زرگران جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور انکے ساتھ پشاور میں مجوزہ جیمز پروسسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انھیں اس ضمن میں ایسوسی ایشن کی جانب سے آرا ء پیش کیں۔ معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ مذکورہ سنٹر کے قیام کا مقصد صوبے میں جیمز سٹون کو فروغ دینا ہے اور اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تمام ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیکر اپنے اہداف کو حاصل کریںگے۔