ٹی ٹوئنٹی میں 200 رنز ضروری، بیٹرز کو گیئر بدلنا ہوگا، یونس خان

May 10, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماضی کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم جتنے بڑے بیٹسمین ہیں ہم انہیں اتنا بڑا اور کامیاب کپتان دیکھنا چاہتے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میں 200 رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، 170 والا اسکور اب نہیں چلتا،بیٹرز کو گیئر بدلنا ہوگا ۔ کراچی میں شاہد آفریدی اور یونس خان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان کرکٹ کے حوالے سے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ یونس خان نے کہا کہ مڈل اوورز میں بھی رنز بنانے کی رفتار 8، 9 رنز فی اوورز رہنا ضروری ہے۔خیال رہےکہ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ تین سے 13 جولائی تک برمنگھم میں کھیلی جائے گی ۔ یونس خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔