آئرش کرکٹرز کا کنٹریکٹ نہ لینے کا فیصلہ

May 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئرلینڈ کےکرکٹرز نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش مسترد کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹرز معاوضوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے خواہش مند ہیں اور آئرش کرکٹرز ایسوسی ایشن بورڈ کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔