پانچ خواتین ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی اچھی پیش رفت ہے،امان کنرانی

May 10, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے صوبے کے پانچ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ خواتین کو ہر شعبے میں آگے آنے کے مواقع ملنے چاہئیں امید ہے اس فیصلے کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں کہا ہےکہ بلوچستان کے مسائل سروس ڈیلیوری میں جدت بہتری اور ریفارمز کی بدولت حل ہوں گے ، ہمیں معاشرے میں لبرل سوچ کو پروان چڑھانا چاہیے بلوچستان کی بیٹیاں کسی سے کم نہیں گزشتہ 76 سالوں سے ہم نے مردوں کی اجارہ داری پر قائم مین ڈومینیشن دیکھ لی اب مام سپرمیسی کو بھی موقع دینا چاہیے۔