فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا کہ ہ افسروں کی ترقیوں کے لیے پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہونے والا ہے۔ اس سے پہلے افسران 30 جون 2025 تک کے اپنے اثاثوں کی تفصیل ایف بی آر میں جمع کروادیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے یہ ہدایت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے دی گئی ہے۔