کراچی: غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

June 14, 2024

ـــ فائل فوٹو

کراچی میں قائم غیر قانونی مویشی منڈیوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان محکمۂ اطلاعات کے مطابق، 45 غیرقانونی مویشی منڈیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

اس حوالے سے کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی منڈیوں کےخلاف کارروائی جاری رکھیں۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی کو مویشی منڈی لگانے کی اجازت نہیں اس لیے اجازت کے بغیر شہر میں لگائی جانے والی مویشی منڈیاں غیر قانونی ہیں۔

کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارراوئی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔