وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات

June 14, 2024

ایوانِ صدر میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات—اسکرین گریب

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

ایوانِ صدر میں صدرِپاکستان آصف علی زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتِحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے، اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمے داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوش حالی کو مقدم رکھنا ہے۔

صدرِپاکستان آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ ذاتی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یک جہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔