• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود نے میرا کیریئر بنایا اور تباہ بھی کیا، ارونا ایرانی

  
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ارونا ایرانی کا کہنا ہے کہ اداکار و کامیڈین محمود نے میرا کیریئر بنایا اور تباہ بھی کیا۔

ماضی کی معروف اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکار محمود کے ساتھ اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی۔ 

واضح رہے کہ دونوں کے تعلقات اس وقت شروع ہوئے جب دونوں شادی شدہ تھے۔ انھوں نے اس موقع پر محمود سے قائم رشتے کے قائم اور ختم ہونے پر بھی بات کی۔

ارونا ایرانی کے مطابق بالی ووڈ کے لوگ استحصال کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ کیریئر کی ابتدا میں کافی جدوجہد کا سامنا رہا، ہر قدم پر مشکلات ہوتی تھیں۔

انھوں نے کہا ان دنوں، خاص طور پر فلمی صنعت میں، لوگ آپ کا فائدہ اٹھانے کے لیے تیار رہتے تھے، بس آپ کو اس کے لیے تیار ہونا پڑتا تھا۔ اس سے بچنے کے لیے انہوں نے ایک حکمتِ عملی اختیار کی جس میں یہ ظاہر کرتی تھی کہ وہ بہت معصوم ہیں، جیسے مجھے کسی بات کا پتہ ہی نہیں۔

ارونا نے بتایا کہ وہ سماجی دعوتوں کو نرمی سے منع کردیا کرتی تھیں۔ اگر کوئی مجھے کافی پر مدعو کرتا، تو میں کہتی کہ کافی نہیں چائے اور کولڈ ڈرنک نہیں پیتی۔ وہ اس الجھن میں رہ جاتے کہ میرے ساتھ کیا کریں اور میں خاموشی سے اپنا کام ختم کر کے چلی جاتی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس طریقے کی وجہ سے اکثر انہیں دوبارہ کام نہیں ملتا تھا۔ میں اسی طرح بہانے بناتے ہوئے کام کرتی رہی اور یوں بغیر استحصال کے آگے بڑھنے میں کامیاب رہی۔

ارونا نے کہا محمود نے مجھے پہلی بار کام دیا، وہ رشتہ ایک طرح کے احسان کے تحت بنا تھا، لیکن بعد میں تعلقات کی نوعیت بھی بدلتی گئی۔ بعد میں مجھے محسوس ہونے لگا کہ وہ کھلے عام میرا استحصال کر رہے ہیں۔

ارونا نے وضاحت کی کہ وہ سارا الزام صرف ان پر نہیں ڈالتیں۔ میں نے جو کچھ کیا، مجبوری اور ضرورت کے تحت کیا، اس لیے میں اکیلے انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہرا سکتی، بالآخر وہ رشتہ ختم ہو گیا۔

شادی سے متعلق دیرینہ قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے ارونا ایرانی نے کہا کہ محمود نے انہیں شادی کی امید دلائی تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو یہ میرے لیے بہتر ہی تھا۔ وہ پہلے ہی دو بار شادی کر چکے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید