• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیکا خان اور حسین ترین کو ہنی مون وی لاگ پر تنقید کا سامنا

—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کری ایٹرز ربیکا خان اور حسین ترین کو اپنے ہنی مون کی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ربیکا خان اور حسین ترین گزشتہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی شادی بھی سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔

اب حال ہی میں ربیکا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ہنی مون وی لاگ شیئر کیا ہے۔

اس وی لاگ میں نوبیاہتا جوڑے کو کراچی سے ہنی مون کے لیے بالی پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ربیکا خان اور حسین ترین کے اس ہنی مون وی لاگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیکا خان نے عروب جتوئی کی نقل کر کے یہ وی لاگ بنایا ہے۔

دیگر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو اپنی زندگی کے اس طرح کے خوش گوار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید