یونانی کوسٹ گارڈز پر بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام

June 18, 2024

یونانی کوسٹ گارڈز پر بحیرہ روم میں درجنوں تارکین وطن کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز 3 سال کے عرصے میں بحیرۂ روم میں درجنوں تارکین وطن کی ہلاکت کا سبب بن چکے ہیں، جن میں سے 9 افراد کو جان بوجھ کر پانی میں پھینک دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ 9 افراد ان 40 سے زائد افراد میں شامل تھے جو مبینہ طور پر یونان کی سمندری حدود سے بے دخل کیے جانے یا یونانی جزیروں پر پہنچنے کے بعد سمندر کی جانب واپس دھکیل دیے جانے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے تھے۔

یونانی کوسٹ گارڈ نے برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں۔