پنجاب میں وزارتوں، محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری، اربوں کی بچت ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز

June 21, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ )پنجاب میں وزارتوں ،محکموں کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دے دی فالتو اداروں کے خاتمے سے اربوں روپے بچت ہوگی وزیر اعلی مریم نواز نے سفارشات کے لئے 14 رکنی کمیٹی بنادی،ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر قانون صہیب احمد بھرتھ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے- خسارے کے شکار اداروں کی ڈاؤن سائزنگ کی جائے گی -