بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے قرضوں کے اجرا میں کمی

June 22, 2024

اسلام آباد(آئی این پی)گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجرا میں مئی کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی 2024 میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم233 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 22.5 فیصد کم ہے۔