21 جون سال کا سب سے بڑا دن جبکہ رات چھوٹی

June 22, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)21جون بروز جمعہ سال کا سب سے بڑا دن رہا، جو 14گھنٹے 23منٹ 45سیکنڈ پر محیط تھا۔ جبکہ سب سے چھوٹی رات 9گھنٹے 37منٹ 15سیکنڈ پر محیط تھی۔ (آج) ہفتہ کے روز سے دن چھوٹے اور رات بڑی ہونا شروع ہو جائے گی۔