بجٹ میں کچھ کمی یا کوتاہی ہوسکتی ہے لیکن میں وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد دیتی ہوں، حنا دستگیر

June 22, 2024

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی حنا دستگیر نے کہا ہے کہ بجٹ میں کچھ کمی یا کوتاہی ہوسکتی ہے لیکن میں وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد دیتی ہوں

سندھ اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا دستگیر نے کہا کہ صوبے میں خراب حالات کے باوجود ایک شاندار بجٹ دیا گیا، پیپلز پارٹی کام کرنا چاہتی ہے اور کام کرنا جانتی بھی ہے۔

حنا دستگیر نے کہا کہ ہمیں ادھورے پروجیکٹس کو پورے کرنے کی ضرورت تھی اور وہ اب ہوگا، تعلیم پہلی ترجیح ہے جو اسکول سیلاب میں تباہ ہوئے ان پر کام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ دیگر صوبوں سے بہتر ہے، بارشوں سے سب سے زیادہ اسکولز متاثر ہوئے، ضروری مرمت کی جاچکی ہے، اسکول چل رہے ہیں، سندھ میں تعلیم اور صحت کی صورتحال بہتر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرینیج سسٹم کی بہتری پر بھی اس بجٹ میں توجہ دی گئی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بعد بے نظیر یوتھ پروگرام بھی کامیاب ہوا ہے، 5 لاکھ پچاس ہزار نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر روزگار سے لگایا گیا ہے۔