ماسکو، حساس ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

June 25, 2024

فائل فوٹو

روس کے دارالحکومت ماسکو میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیادہ تر اموات عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔