بچوں کی اسمگلنگ کا مقدمہ، عبوری چالان عدالت میں جمع کروادیا گیا

June 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے نے عدالت میں عبوری چالان جمع کروادیا،تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ایف آئی اے نے مقدمے کا عبوری چالان جمع کروادیا، چالان کے مطابق صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے تحت رجسٹرڈ ہی نہیں، صارم برنی نے ایک بچی کے عوض تین ہزار ڈالرز لیے، اس بات کا اعتراف وہ عدالت کے روبرو کرچکے ہیں، صارم برنی نے عدالت میں یہ بھی اعتراف کیا کہ افشین اصل والدہ ہیں، صارم برنی کے ساتھ بسالت علی خان اور حمیرہ نے جان بوجھ کر بچوں کے نام تبدیل کیے، فیملی کورٹ میں جمع کروائی گئی دستاویزات میں اصل والدین کے نام مینشن نہیں کیے گئے۔