علامہ باقر عبّاس زیدی سے آفاق احمد کی ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت

June 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم وحدت ہاؤس سولجربازار آمد ،صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ باقر عبّاس زیدی سے ملاقات کرکے یکم جولائی کوآل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ہمارے مسائل وہی ہیں جو عام عوام کے ہیں۔کراچی کو اس کا حق ملنا چاہیے۔