پشاور، ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق

June 26, 2024

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاور میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے9افراد جاں بحق ، مقتولین میں میں 5بچے ،4خواتین شامل جبکہ یک خاتون شدید زخمی ہے ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد مقا می شخصسے موٹر سا ئیکل چھین کر فرار ، علاقے میں قیامت صغری کا منظر ، ر واقعہمبینہ طور پر جائیداد کے تنازعے پر پیش آیا ، پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ بڈھ بیر کے علاقے بالوخیل میں سپین جماعت کے قریب مسلح افرادنے اشفاق کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے باچاخان چوک سی اینڈ ڈبلیو میں کمپیوٹرآپریٹر اشفاق کی 2بیویاں ، والدہ، سالی،11سالہ لبابہ دختر اشفاق،7سالہ انفال، 5سالہ افراءدختران اسحاق، 8ماہ کا افنان ولد اسحاق ، 7سالہ اوکاشہ ولد اسحاق جاں بحق اور زوجہ اسحاق زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق 2مسلح افرادپیدل آئے۔