سوئی گیس ٹاسک فورس کا کریک ڈاؤن،غیر قانونی سرگرمیوں پر6میٹرز منقطع

June 30, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا کریک ڈاؤن جاری،چھ میٹر منقطع،ڈیفالٹرز سے89750ریکوری بھی کروا دی، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر سیل ٹیمپر پایا گیا جس کا میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف نے اپنے میٹر کا گلاس توڑ کر کاؤنٹر سے چھیڑ چھاڑکی تھی جس پر محکمہ نے اس کا میٹر بھی منقطع کردیا، ایک صارف نے کمپریسر مشین لگائی ہوئی تھی اور وہ گیس کھینچنے میں ملوث تھا،اسے رنگے ہاتھوں پکڑ کر میٹر منقطع کردیا گیا، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اور عرصہ دراز سے گیس کی سہولت سے مفت لطف اندوز ہورہا تھا، اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، دو صارفین نے اپنے طور پر اپنے میٹر سروس سے دور غیر قانونی طور پر منتقل کرلیے تھے، ان کے میٹر منقطع کر دیے گئے، اس کے علاوہ پانچ صارفین کے میٹر ان کی سروس پر منتقل کروائے گئے، ان کو دو دن پہلے وارننگ دی گئی تھی، چھ صارفین جوکہ ربڑ پائپ استعمال کرتے ہوئے پائے گئے، ان کے ربڑ پائپ اتروا کر فکس فٹنگ کروائی گئی، پانچ صارفین جو کہ ایک سے زائد گھروں کو ایکسٹینشن کے ذریعے گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں، اسکے علاوہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے ایک ڈیفالٹر سے 89750روپے کی ریکوری بھی کروائی۔