گھر چھوڑنے والی خاتون دارالامان منتقل، پسند کی شادی پر ہراساں نہ کرنیکا حکم

June 29, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے پولیس تھانہ قطب پور کو حکم دیا ھے کہ وہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون عاصمہ کو ھراساں نہ کریں ۔سیتل ماڑی کی رہائشی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض با اثر افراد اس کے پانچ مرلہ کے گھر پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون کو دارالامان بھجوا دیا گیا۔گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتای خارج ،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم طاہر کی عبوری ضمانت خارج،ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور،نقد رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گر فتا ری منظور،دتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم حامد کو پانچ سال کی قید سخت کی سزا سنا دی ہے ۔