پنجاب آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں صبح نو سکول کے بچوں کی تصویری نمائش

June 29, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں صبح نو سکول کے بچوں کی تصویروں کی نمائش ہوئی، واضح رہے کہ صبح نو اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا ایک منفرد منصوبہ ہے، جہاں ورکشاپ، کارخانوں اور دکانوں میں کام کرنے والے بچوں کو ان کے کام کا وقت شروع ہونے سے پہلے تعلیم دی جاتی ہے، نمائش کا افتتاح سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر عبیداللہ کھوکھر نے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں بچوں کی پوشیدہ صلاحیتیں سامنے لاتی ہیں، ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی سیکنڈری زاہدہ بتول، ڈی ای او سیکنڈری شیخ محمد رفیق، چی او آشی چیف آرگنائزر جائیکا اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل ریاض ہمدانی بھی موجود تھے۔