سیکرٹری اطلاعات سے اخبارفروش فیڈریشن کے رہنماؤں کی ملاقات

June 27, 2024

کوئٹہ(پ ر)آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی صدر میر احمد راسکوال اور مرکزی رہنما شاہجہان بلوچ نے گزشتہ روز سیکرٹری اطلاعات عمران خان آفریدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اخبار فروشوں کے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی حکام تک پہنچائینگے اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔