پولیس افسران و اہلکاروں کو یونیفارم پر نیم پلیٹ لگانے کی ہدایت

June 28, 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا نے دوران ڈیوٹی افسران و اہلکار کے یونیفام پر نیم پلیٹ لگانے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دوران ڈیوٹی ماسک لگانا اور پٹو لپیٹناممنوعہ ہوگا، یہ بات انہوںنے گزشتہ روز کوئٹہ پولیس کو اپنے ایک پیغام میں ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ تمام اہلکار دوران ڈیوٹی اپنے یونیفام پر اپنا نیم پلیٹ ضرور لگائیں نیم پلیٹ نہ لگانے والے اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ، انہوںنے دوران ڈیوٹی اہلکاروں کے ماسک لگانے اور پٹو لپیٹنے پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک پولیس اہلکار ماسک نہ لگانے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے کیوں کہ ٹریفک اہلکار دھوپ پر کھڑے رہتے ہیں وہ فیس ماسک لگا سکتے ہیں۔