گیس کی ترسیل بند رہے گی

June 27, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کوئٹہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں جمعہ 28 جون کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک مستونگ ، پڑنگ آباد ، قلات ، منگوچر ، مچ ، کولپور اور ان ملحقہ علاقوں کو گیس کی ترسیل بند رہے گی ۔