غیر قانونی ایرانی ڈیزل سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، 2 ہزار لیٹر ڈیزل برآمد

June 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ گڈاپ سٹی پولیس نےمبینہ طور پر غیر قانونی ایرانی ڈیزل سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار2 ہزار لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق مین سپر ہائی وے اقبال ہوٹل کاٹھور کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئےمزدا نمبر JW-1625کو قبضے میں اس سے 2000 ہزار لیٹر اسمگل شد ہ ایرانی ڈیزل برآمد کرلیا گیا،پولیس نے اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان محمد شہزاد اور عبدالرضا کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔