مختلف کارروائیوں میں مبینہ موٹر سائیکل لفٹر، گھٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

June 30, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد پولیس کی مختلف کاروائیوں میں مبینہ موٹر سائیکل لفٹر، گھٹکا ماوا اور منشیات فروشی میں ملوث6 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ، عزیز آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ عزیز آباد بلاک 1 عسکری بینک کے قریب موٹر سائیکل لیفٹنگ میں ملوث ملزم دانیال جاوید کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے تیموریہ تھانہ درج مقدمہ کی موٹر سائیکل نمبری KIP-6519 برآمد کرلی گئی ۔عزیز آباد بلاک 2 بابا فش کے قریب سے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم محمد اویس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سےگرفتار کیا گیا۔