ریسکیو 1222 اور ضلعی محکموں کی دریائے چناب پر سیلاب سے بچاؤ کی فرضی مشقیں

June 28, 2024

ملتان،شجاع آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے اس سلسلے میں ریسکیو 1222 اور ضلعی محکموں کی دریائے چناب ہیڈ محمد والا پر سیلاب سے بچاؤکی فرضی مشقیں بھی کرلی گئیں ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس دیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیڈ محمد والا دریائے چناب پر فرضی مشقوں کا معائنہ کیا ۔قبل ازیں فرضی مشقوں میں تیراکی،طبی امداد،پریڈ اور سرچ آپریشن اور ریسکیو کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔