مخدوم تجمل حسین گیلانی کے تیسرے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

June 28, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید مخدوم تجمل حسین گیلانی کے تیسرے2روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ۔ ملکی سلامتی کیلئے دعا کی گئیں ۔ تقریبات کی صدارت سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفیٰ گیلانی نے کی ۔ گزشتہ روز بعد نماز فجر ختم خواجگان قادریہ کا انعقاد کیا گیا جبکہ آخری نشست 11 تا 2 بجے دوپہر جاری رہی ۔