ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کیلئے ہڑتال جاری ،مریض مایوس لوٹ گئے

June 28, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)وائی ڈی اے پنجاب کی کال پہ صوبہ بھر کی طرح نشتر ہسپتال ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے جمعرات کو بھی آوٹ ڈور میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ ساوتھ پنجاب میڈیکل فورم کے عہدیداران ڈاکٹر میاں عدنان ڈاکٹر علی رضا اور دیگر بھی ہڑتال کی حمایت میں آوٹ ڈور پہنچے اور ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں شمولیت اختیار کی اس دوران گائنی آؤٹ ڈور سمیت تمام شعبہ جات میں آؤٹ ڈور سروسز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہڑتال کے باعث نشتر ہسپتال آوٹ ڈور میں دور دراز علاقوں سے آئے مریض بغیر علاج کے مایوس لوٹ گئے۔