سوئی گیس ٹاسک فورس نےمزید 5 کنکشن منقطع کردیئے

June 28, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس نےمزید 5 کنکشن منقطع اور 5 ایکسٹنشن اتروا دیں۔سوئی گیس ٹاسک فورس نے کمرشل استعمال کے ساتھ سیل ٹیمپر میٹر بھی اتار لئے، انچارج ٹاسک فورس نے کہا ہے کہ جن صارفین کے گھروں کے باہر سروس والو موجود ہے اس سے آگ لگنے کا اندیشہ ہے۔ صارفین ایسے کسی بھی اوپن سروس کی نشان دہی کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ جنرل منیجر احمد جواد خاکوانی نے کہا ہے کہ ایسی اوپن سروس کو فوری پلگ کروائیں۔