کوئلہ پھاٹک پر بچی کو ٹرین کی زد سے بچاتے ہوئے ٹیچر خود معذور

June 28, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئلہ پھاٹک پر ایک ٹیچر نے ٹرین کی زد میں آنے والی بچی کو بچاتے ہوئے خود اپنے ایک ہاتھ اور ایک پاؤں سے محروم ہو گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق شہباز ٹاؤن کا رہائشی گورنمنٹ شہید شفیق احمد ہائی سکول کے جے وی ٹیچر عامر غوری گزشتہ دنوں گھیر سے اسکو ل جانے کیلئے نکلا وہ پیدل چلتے ہوئے جیسے ہی کوئلہ پھاٹک کے قریب پہنچا تو اس نے دیکھا کہ ایک بچی ریلوے ٹریک کراس کر رہی ہےاسی دوران کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین بچی کے قریب پہنچ گئی ہے تو عامر غوری نے دلیری کا مظاہر کرتے ہوئے بچی کوبچاتے ہوئے خود شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور یر ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد دیکر اس کی جان تو بچائی لیکن ان کا ایک بازو اور ایک ٹانگ کاٹنا پڑی جس کے بعد وہ معذور ہو چکے ہیں ۔ زخمی ٹیچر کے اہل خانہ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار زخمی ٹیچر کے معیاری علاج و معالجے کو یقینی بنایا جائے ۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ زخمی ٹیچر ہمارے ہیرو ہیں ان کو مناسب طبی سہولیات کی فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے ۔زخمی ٹیچر کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی۔