وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی بلاول بھٹو سے ملاقات

June 29, 2024

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیرخزانہ سنیٹر محمد اورنگزیب نےقومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کے بعدپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بلاول بھٹو زرداری سے یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں واقع ان کے دفتر میں کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےبجٹ کی منظوری پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔