افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے، جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں، وزیر دفاع

June 29, 2024

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں اور ہم جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ،دہشتگردی میں تیزی آئی تو اپوزیشن کواس پر سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میرے ایک بیان پر اسدقیصر نے ایوان میں تقریر کی ہے، میں نے دو روز قبل کہا تھا کہ افغانستان سے ہماری سرزمین پر دہشتگردی ہو رہی ہے، افغان سرزمین دہشتگردی، خونریزی اور تباہی کیلئے استعمال ہو رہی ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں اور ہم جوابی کارروائی کا حق رکھتے ہیں ۔