سونا فی تولہ 700؍ روپے مہنگا

June 29, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں700روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 22ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2304ڈالر سے بڑھ کر 2326ڈالر فی اونس ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے ہو گئی،تاہم چاندی کی قیمت 2850 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔