اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور ریسرچر کی تنخواہوں پر 25 فیصد ریبیڈ ختم کرنے کا فیصلہ واپس

June 29, 2024

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) فنانس ترمیمی بل 2024میں ا علی ٰ تعلیمی اداروں کے ریسرچر ، اساتذہ کی تنخواہوں پر 25فیصد ریبیڈ کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاگیا ، بل میں تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے والوں کےلیے سیکشن 236سی اور سیکشن 236کے تحت ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیاگیا تاہم گزشتہ تین برسوں میں ایک بھی ٹیکس گوشوارہ وقت پر جمع نہیں کرایا تو اس پر بھی فائلر کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس عائد ہوگا۔