انسانوں کی اسمگلنگ کا شبہ ترک فوج کا بریگیڈیئر جنرل گرفتار

June 29, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ کے وزارت دفاع کے ذرائع نے ملکی میڈیا میں رواں ہفتے شائع ہونے والی ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں ترک فوج کے بریگیڈئیر جنرل کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس بریگیڈیئر جنرل سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور انہیں جبری ریٹائر بھی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فوج کے اندر قانون شکنی کرنے والوں کا تعاقب کیا جائے گا، چاہے کوئی کسی بھی عہدے پر فائز کیوں نہ ہو۔