وزیراعلیٰ مریم کی تقریر کے دوران احتجاج، ملک احمد خان بھچر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی

June 29, 2024

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر ذاتی گاڑی پر پنجاب اسمبلی سے واپس روانہ ہوئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر سے تمام سٹاف بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مریم نواز کی خوشنودی کیلئے انتقامی رویہ اپنایا، گاڑی اور سٹاف واپس لے کر پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائی گئیں۔