مختلف علاقوں سے ماں بیٹے اور دو لڑکیوں سمیت 6 افراد اغواء

June 29, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ماں بیٹے اور دولڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ صادق آباد کو طیبہ عمران حیدر نے بتایاکہ اس کی بیٹی(ح) عمر16 سال کو محمد عثمان نے اپنے بہنوئی ، عائشہ،بھائی ارسلان اور فاطمہ کے ساتھ ملکر اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد وسیم نے بتایا کہ میری بیٹی مسماۃ (الف)کی شادی تقریبا ً3 سال قبل رانا کامران سے ہوئی۔ میری بیٹی نے رانا کامران کے خلاف خلعکا کیس فیملی کورٹ میں کیا ہوا ہے ۔کچھ دن قبل کامران میرے نواسے داؤد کو زبردستی لے گیا۔ گزشتہ روز وہ تین نامعلوم اشخاص کے ساتھ ہمارے گھر میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پرمیری بیٹی کو اغوا ءکر کے لے گیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد ولایت خان نے بتایاکہ میرا45 سالہ بیٹا محمد نعیم خان جس کا دماغی توازن درست نہیں ہے گھر سے لاپتہ ہے ۔تھانہ صدربیرونی کو مظہر علی خان نے بتایا میری بھتیجی (الف)عمر19 سال اغواء ہو گئی۔تھانہ دھمیال کو علی اکبر خان نے بتایاکہ میرا بیٹا ارشد سلطان خان لاپتہ ہو گیا ۔