سریاب: موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر مالک زخمی

July 16, 2024

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) سریاب روڈ پر مسلح افراد نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا، پولیس کے مطابق سریاب روڈ کا رہائشی خدابخش گزشتہ شب موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا وہ جیسے ہی واپڈ گریڈ کے قریب پہنچا تو مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا ، واقعہ کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سریاب روڈ پر بند کردیا بعدازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔