9 اور 10 محرم کو ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنائی جائے‘ پیرامیڈیکس سول ہسپتال

July 16, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول ہسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر حاجی محمد شفا مینگل نےبیان میں تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کو 9 اور 10 محرم الحرام کی ڈیوٹی پر پابندی سے حاضر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سول ہسپتال شعبہ حادثات اور ٹراما اینڈ ایمرجنسی سینٹر میں موجود رہیں۔