انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے تک سستا

July 26, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 17پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں5پیسے تک کم ہو گئی،یورو کی قیمت میں 24پیسے کی کمی،پاؤنڈ کی قیمت بھی 5پیسے تک گھٹ گئی، جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے278.40روپے سے کم ہو کر 278.25روپے اور قیمت فروخت 17پیسے کی کمی سے 278.55روپے سے کم ہو کر 278.38روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 278.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5پیسے کی کمی سے 279.75روپے سے کم ہو کر 279.70 روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق 24پیسے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 300.63روپے سے کم ہوکر 300.39 روپے اور قیمت فروخت 303.63روپے سے کم ہو کر 303.39روپے ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعرات کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے 357.40روپے سے کم ہو کر 357.35روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 3پیسے کے اضافے سے 360.83 روپے سے بڑھ کر 360.86 روپے ہو گئی۔