میہڑ : گاجی کھاوڑ روڈ پر پولیس مقابلہ، بدنام ڈاکو ہلاک

August 31, 2016

میہڑ (نامہ نگار) میہڑ کے قریب گاجی کھاوڑ روڈ پر دریانی اسٹاپ کے علاقے میں پولیس اور ڈاکوئوں میں مقابلہ ہو گیا ،جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو جعفر کیریو ہلاک ہوگیا، اے سیکشن پولیس میہڑ کے مطابق پولیس گشت کر رہی تھی کہ ڈاکو واردات کے ارادے سے کھڑے تھے، اس دوران مقابلہ ہو گیا ،جس میں ایک بدنام ڈاکو جعفر کیریو مارا گیا، جس سے ایک سیون ایم ایم رائفل برآمد کی گئی ہے ،جبکہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو فرار ہو گئے ، مرنے والے ڈاکو کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ضلع مٹیاری کے گائوں سلامت کیریو کا رہائشی تھا جس پر مٹیاری ضلعے میں 30 سے زائد ڈکیتی ، رہزنی ،قتل ، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش میہڑ تحصیل اسپتال میں رکھی گئی ہے ، جبکہ اے سیکشن میہڑ تھانے پر ہلاک ڈاکو سمیت 3 ملزمان کیخلاف مقابلے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔