عاصم رضوی کے والد کا انتقال

July 24, 2017

کراچی( پ ر)پی سی بی ریجنل کوچ اور فرسٹ کلاس کرکٹر عاصم رضوی کے والد انتقال کر گئے۔ کےسی سی اے کے صدر اعجاز فاروقی ، ایگزیکٹو کونسل ممبر ڈاکٹر عارف حفیظ ، انجینئر عارف وحید ،آصف محمود ،وسیم علوی ،منیر قادری ، طارق حفیظ صدیقی ، اقبال بٹ ، کاشف فاروقی ، شہروز علوی اور دیگر نےدلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مغفرت کی دعا کی ہے ۔